: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
قاہرہ،26مئی(ایجنسی) یونان نے مصر کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی آخری آڈیو ریکارڈنگز قاہرہ میں تحقیقاتی ٹیم کو بھیج دی ہیں۔یونان نے اس کے علاوہ طیارے کی راڈار تصویر بھی بھیجی ہے۔ مصر کے فضائی حادثات سے متعلق امور کے سربراہ ایمن المقدم نے جمعرات کو بتایا ہے کہ فرانسیسی کمپنی السیمار کا مہیا کردہ
ایک جہاز بحر متوسط میں مسافر پرواز ایم ایس 804 کے ملبے کی تلاش میں جلد شریک ہورہا ہے۔یہ جہاز سمندر کی تہ میں ملبے کو تلاش کرنے میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا ہے کہ سمندر میں تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکسز کی تلاش کے لیے ایک اور فرم کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں اور ایمرجنسی ٹرانسمیٹر کی بھی جائے حادثہ سے پانچ کلومیٹر کے علاقے میں تلاش جاری ہے۔